کوہاٹ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

?️

کوہاٹ: (سچ خبریں) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

لبنان پر فضائی حملے؛ کیا یہ ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہے؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: پیر کی صبح، اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک سال قبل

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کشی کرنے والی ریاست ہے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے

کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت

عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے

سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا:الحوثی

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ

روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 13 جنوری 2025ملتان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے