?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی تیسری لہر کے دوران مسلسل دوسرے روز 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 69 ہزار 811 ہوگئی جب کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 970 ، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، صوبہ خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 173، صوبہ بلوچستان میں 20 ہزار 097 ، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے ساتھ ہی اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔
جب کہ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار521، صوبہ خیبر پختونخوا 2 ہزار553، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 597، گلگت بلتستان میں 103، صوبہ بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
محاصرہ بھی ہمارا اور شرطیں بھی ہمارے لیے!!
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ محاصرہ اٹھانے
مارچ
ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی
?️ 7 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے
دسمبر
ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 25 مارچ 2024نیویارک:
مارچ
فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان
نومبر
اسرائیل میں داخلی اختلافات اور نفرت عروج پر؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور
دسمبر
مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کا سہ فریقی اجلاس،بات کیا ہونا ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: آج پیر کو مصر کے صدر، اردن کے بادشاہ اور
اگست
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ
محمد بن سلمان کی سعودی قبائل کے خلاف خفیہ جنگ
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک سعودی کارکن نے ٹویٹس شائع کرکے محمد بن سلمان کی
دسمبر