?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی ہے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 100 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 139 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہوگئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 27 ہزار 561 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 284 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 168 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 523 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 57 ہزار 593 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 923 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 780 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 908 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 235 مریض صحت یاب ہوئے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 318 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 253 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 586 اموات اور 82 ہزار 479 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 902 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 63 ہے۔ اسلام آباد میں 601 اموات ہوچکیں۔ 51 ہزار 238 مریض صحت یاب ہوئے۔بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 178 جب کہ فعال کیسز کی 643 ہے۔ صوبے میں 213 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 260 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 83 ہے۔ آزاد کشمیر میں 395 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 782 مریض صحت یاب ہوئے۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 103 جب کہ فعال کیسز 88 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
جنگ نہیں بند ہوگی تو میزائل بھی نہیں رکیں گے: یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے یمن
اسرائیلی حکومت کی معیشت کے منفی نتائج
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی کاروباری ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو براہ راست دھمکی دی، عدلیہ نوٹس لے، پی ٹی آئی رہنما
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ
یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جرائم بند ہونے تک صیہونی جہازوں پر
دسمبر
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے
اپریل
نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اچانک معطل
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیراعظم بنیامین نیتن
جولائی
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا
ستمبر