کورونا کی تیسری لہر میں ملک بھر میں اسپتالوں پر شدید دباؤ

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں اسپتالوں پر شدید دباؤ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کے4200سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، پنجاب ،کےپی ،آزادکشمیر کے بڑے شہروں میں زیادہ کیسزہیں، بڑے شہروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں صحت کے شعبے پر شدید دباؤ ہے جبکہ 4200 سے زائد مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئےایس اوپیز کامکمل استعمال ضروری ہے، یکم سے 11اپریل تک کے اعداد و  شمار  دیکھیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سب سے کم ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اطلاع ہےکچھ جگہ پرپابندی کےباوجود ریسٹورنٹ میں انڈور سروس چل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے ایس اوپیز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے گا، کوروناکی تیسری لہر ہیلتھ سسٹم پر شدید اثر انداز ہورہی ہے، ماسک کا استعمال بہت کم ہے جو باعث تشویش ہے۔انھوں نے درخواست کی کہ رمضان المبارک کےسلسلے میں علمائے کرام بھی اپنا کردار اداکریں، علمائے کرام کی مدد وبا کا پھیلاروکنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ 50سال سےزائدعمر کےافرادخودکورجسٹرڈ کرائیں اور ویکسین لگوائیں، 65سال سےزائد عمر کےافراد کیلئے واک ان سہولت موجود ہے، ویکسین لگانے کے بعد یہ نہ سمجھا جائے ایس اوپیز پر عمل نہیں کرنا، ویکسین بچاؤ کرتی ہے مگر یہ 100فیصد بچاؤ نہیں ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے، وبا کے پھیلاؤ سے طرز زندگی متاثر ہورہی ہے، اپنے ملک ،اپنے گھر اور معاشرے کو وبا سے بچاؤ کیلئے بھرپور کرداراداکریں۔انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے اور اپنےپیاروں کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کا متنازع انٹرویو، دونوں کی مقبولیت میں شدید کمی آگئی

?️ 13 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ٹی وی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

الیگزینڈر کی رہائی واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کرتی ہے

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

عمران خان قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا، وزیر داخلہ

?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان

غزہ میں نسل کشی کے خلاف دنیا بیدار ہو رہی ہے: کولمبیا کے صدر

?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے غزہ میں حالیہ

اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیوں بھاگ آئے؟

?️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکاری دنیا ایسی ہے جس کے بارے میں آئے دن

پوپ فرانسس کے بحرینی بادشاہ سے مطالبے

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:پوپ فرانسس نے بحرین کے اپنے پہلے دورے پر اس ملک

حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے