کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیر اعلی پنجاب نے  سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

لاہور(سچ خبریں)کورونا کی تشویشناک صورتحال  کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے خبردار کیا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں رش سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سخت اقدامات کی طرف جا سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں دوران خطاب ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے، صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، کورونا کی وجہ سے اجتماعات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کا انجام

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ سے صیہونی فوجی انخلا کے بعد غزہ میں ایسے گروہ

شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل 

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی عوام پارلیمانی انتخابات اور مستقبل کی حکومت کا تعین

چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں

یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ

اسرائیلی فوج کی نافرمانی کے اسباب: صیہونی جنرل

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک سابق جنرل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی

لبنان کی حزب اللہ کے طرز عمل کا تجزیہ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  لبنان کا حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری تاریخ کے

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے، فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی

?️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے