?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 45 ہزار 656 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 767 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہو گئی ہے۔
کووڈ 19 کے اعدادوشمار کے لیے بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کی جانب سے مرتب کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جب ایک ہی دن میں 4 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ملک میں مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 20 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 ہو گئی ہے۔ملک میں مزید 2 ہزار 647 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے البتہ اب بھی 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔
دریں اثنا ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
مئی
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس
دسمبر
بائیڈن کی یوریشین طاقتوں کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکام
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کے بین الاقوامی تجزیہ کار اور محقق نے کیوبا نیوز
جولائی
اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز
ستمبر
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل
?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے
دسمبر
بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے مدنظر متعدد ممالک نے طبی امداد بھارت پہونچا دی
?️ 28 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ان ان دنوں کورونا وائرس نے
اپریل
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
تاجر رہنماؤں کی معاشی صورتحال میں ناکامی پر حکومت پر تنقید
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)بزنس مین گروپ کی اعلیٰ قیادت نے معاشی صورتحال
جولائی