کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تاہم مزید 131 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22  فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 517 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب

امریکہ اور اسرائیل  کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات 

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

?️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ

کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ

سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک

سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان

?️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے

اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر

روپے کی قدر میں کمی کے سبب غیر ملکی قرضوں میں اضافہ

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت پر مقامی اور غیر ملکی قرضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے