🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے،یہ ناممکن ہے بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا۔
مگر یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آکر گفتگو نہیں کریں گے۔تمام رہنماءبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو اس پرہم نے کہا ٹھیک ہے۔گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی۔
ارکان پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہوگا وہ کر دیں گے۔ گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقا کے حوالے سے لگی ہے۔
آج عدالت میںیہ بھی طے پایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جو حقوق ہیںوہ ان کو دئیے جائیں گے۔عمران خان کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا۔ یہ ناممکن ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔ اگرکوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عدالت کے باہرگفتگو کرنے سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ کایہ بھی کہنا تھاکہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اس وقت مستفید ہو رہی ہیں۔ مستفید جماعتوں کو اپنے روئیے پر نظرثانی کرنا ہو گی پھر بات ہو گی جس کا امکان نہیں ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ خوشی کا دن تھا، گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا میں اس تقریب میں خودموجود تھا وہاں پولیس آئی اور ساونڈ سسٹم بند کر دیاگیا۔
یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ہم سب کے ساتھ مشاورت سے چلیں گے۔ جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور
🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے
اکتوبر
نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن
🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ
اکتوبر
اسحٰق ڈار کی مالی امداد کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
🗓️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مالی تعاون حاصل کرنے
نومبر
ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد
مئی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا
🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر
ستمبر
شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے شام کی رکنیت
اپریل
کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں
🗓️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس
جون
بائیڈن کو اب پتا چلا ہے کہ چین کہاں پہنچ چکا ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ یوکرین میں جنگ
جولائی