?️
کوئٹہ(سچ خبریں) تاجروں نے حکومتی پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی طور پر تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا،صوبائی حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جسکے بعد تاجروں نے احتجاجا یہ اقدام کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، تمام کاروباری مراکز ، شاپنگ سینٹر مکمل طور پر بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے بھی کم ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر عوام کی غیر ضروری نقل وحمل روکنے کے لئے پولیس نے خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہے۔
گذشتہ روز کوئٹہ میں تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، تاجروں کے وفد نے صوبائی حکام سے ملاقات کی تھی، تاہم مذاکرات ناکام ہوئے جس پر کوئٹہ کے تاجروں نے آج پھر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا اور کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کیا۔
شہر قائد میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد مکمل لاک ڈاون کا آج تیسرا روز ہے، لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کی تجارتی اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، شہر میں صرف اشیائے ضررویہ کی مارکیٹ مقررہ وقت تک کھولنے کی اجازت ہے، میڈیکل اسٹور چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں
شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم کچھ مقامات پر ٹھیلوں پر سامان فروخت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں جو شخص بلاوجہ گھر سے نکلتا ہے یا بغیر ماسک کے سفر کرتا ہے، انہیں روک کر ماسک پہننے کی تلقین کرنے کے بعد وارننگ دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کاسلسلہ بھی جاری ہے، کرونا ایس او پیز پر عملددرآمد کرانے کے لئے پاک فوج کا شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا جارہا ہے، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن سولہ مئی تک جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں کو کسی کی مدد سے نشانہ بناتا تھا؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
نومبر
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی
دسمبر
اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی؛ وجہ؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کا محکمہ انسانی وسائل
جنوری
پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں
فروری
پوری اتحادی حکومت نے موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وزیر اعظم
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب
اپریل
جرمنی میں گیس کی قلت
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ
مارچ