🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیاتھا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ایل او سی پر دشمن کو خاموش کروا دیا گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیاتھا ۔دشمن کسی بھول میں نہ رہے ۔بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز تھی۔ تاہم پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارتھی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں امدادی رقوم کی کمی پرعالمی ادارہ صحت کا انتباہ
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ افغانستان میں صحت کی خدمات
ستمبر
عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے
اگست
جنرل سلیمانی کے قتل میں جرمن حکومت کا کردار
🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:جنرل شہید سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی دہشت گرد
جنوری
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی
🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے
دسمبر
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر
عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید
🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
دسمبر
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین
مئی