🗓️
اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم ہے، کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے ، ٹی ایل پی کے پاس30دن کاحق ہے وہ کالعدم قرار دینے کےخلاف درخواست دےسکتےہیں۔ حالیہ دنوں میں سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار 650 سے زائد افراد کو رہا کیا جاچکا جب کہ سعد رضوی پرمقدمے سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل بلایا گیا تھا، جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک سےنکالنے کی بحث کامطالبہ شامل تھا۔وزیراعظم نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے،22کروڑ کا نعرہ ایک ہےمگر یہ نہ سمجھا جائے اسلام آباد ،لاہور میں کوئی اور بیٹھےہیں، معاہدے میں طے پایا کہ ان کے گرفتار افراد کو رہا کیاجائےگا، گرفتار 669لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ 20اپریل کو7گھنٹےمذاکرات کےبعدٹی ایل پی سےمعاملات طےپاگئے، اس سےپہلےبھی انہیں گلہ تھاکہ غلط کہا ہے کہ میرے انکی شوریٰ سےمذاکرات ہوتےتھے، ظاہرہےشوریٰ سےمذاکرات ہوتے تھے اس کے بعد ہی دستخط ہوئے، طے پایا کہ 20اپریل کو قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 22کروڑمسلمانوں میں کوئی بھی ایسانہیں جولبیک یارسول اللہﷺکانعرہ نہ لگاتاہو، 22 کروڑ لوگوں کا نعرہ اسلام کا ہے اسلام آباد کا نہیں لبیک یارسول اللہﷺہمارےدین کانعرہ ہےکسی جماعت کانہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعد رضوی کیس سمیت 210ایف آئی آرقانونی طریقہ کار سے گزریں گی، احتجاج کے دوران 20 گاڑیاں جلی ہیں اور 5 گاڑیاں واپس کردیں، جولوگ انہوں نےیرغمال بنائےتھے بھی واپس کردیے، مقدمات میں 302 کیساتھ 7 اے ٹی اے کی دفعہ بھی شامل ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 دن میں کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل دائر ہونا ہے، 30دنوں کے اندرانہوں نےجواب دینا ہے، پھرکمیٹی بنےگی جوکیس کافیصلہ کرےگی ، ریاست کی رٹ قائم ہے،کسی کےدباؤ میں نہیں ہے، جو شخص قانون ہاتھ میں لے گاقانون اسے ہاتھ میں لے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود مسلم ممالک کواعتمادمیں لینےجارہےہیں ، ایسی سوچ پائی جارہی ہےکہ مشترکہ لائحہ عمل طےکیاجائے، ناموس رسالت کی اربوں مسلمانوں کےاندراہمیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں ملک سےباہربیٹھ کرپروپیگنڈا کررہی تھیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی احتجاج میں700کےقریب اہلکارزخمی ہوئے، ٹی ایل پی نےبھی خوشگوارماحول میں اس کام کوپائےتکمیل تک پہنچایا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی سے بڑھ کر ہے: اسرائیلی پروفیسر
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا کہ عبرانی یونیورسٹی
نومبر
غزہ میں غاصب صیہونی جارحوں کے لیے قسام کا مہلک جال
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین نے ایک بیان میں
جون
سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں؟ چیف جسٹس
🗓️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جنرل پوسٹ آفس اسلام
جنوری
امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین
اکتوبر
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر
یوکرین کا Zaporizhzhya نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارت پر حملہ
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرینی فورسز نے Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ کی خصوصی عمارت پر
ستمبر
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی
توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واڈا سے جواب طلب، ٹی وی چینلز کو نوٹس
🗓️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس
جون