?️
کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیۓ، پاکستان کی بقا ہمارے اداروں سے ہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔
اان کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے اور وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور میں سالانہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران شرکا نے نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائل ہوئی تھیں۔
وزیر قانون، اس وقت کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جہاں کچھ شرکا نے اپنی تقریر کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
جس کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے ہیں، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔
تاہم گزشتہ روز ہی وزیر قانون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر کچھ ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں کہا گیا کہ اعظم نذیر تارڑ نے اتوار کو لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ’اسٹیبلشمنٹ مخالف نعروں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دیا۔
ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کےخلاف نازیبا نعرےسوالیہ نشان ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مبینہ بحری ناکہ بندی سے چین اور بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات متاثر ہوئے
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے
اپریل
صیہونی وزیر کی عرب و یورپی ممالک سے ایران جنگ میں مالی مدد کی درخواست پر امارتی عہدیدار کا ردعمل
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:اماراتی مشیر انور قرقاش نے اسرائیلی وزیر خزانہ کی عرب
جون
امریکہ کی جاب سے اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی مکمل آزادی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: غالب ابو زینب، حزبالله کے سیاسی کونسل کے رکن نے صہیونی
اپریل
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل
مارچ
بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 30 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے
اکتوبر
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی