?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا غزہ مارچ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا اسرائیلی غاصب فوجیوں نے غزہ میں شیر خوار بچوں کو بھی شہید کر دیا، فلسطینی بچے پکار پکار کر ہم سے کہیں گے کہ ان کی مدد کیوں نہیں کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کل کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا، آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کے سامنے کرکٹ کے میدان میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔
سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان میں بھی کروڑوں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، تھر میں ہر سال ہزاروں بچے غذائی قلت کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں، پاکستان کے کروڑوں بچے خوراک اور تعلیم سے محروم ہیں۔
ان کا کہنا تھا نگران حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، منہگائی کے ہاتھوں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں، ملک میں شفاف انتخابات اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، جماعت اسلامی میں عوام کو کرپشن فری پاکستان دینے کی صلاحیت ہے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو قائد اور اقبال کا پاکستان دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متعین ہے، فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، فوج کسی پارٹی کی نہیں 25 کروڑ عوام کی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا پاکستان کا اگلا وزیراعظم جماعت اسلامی کا ہو گا، کل سب نے دیکھ لیا کہ عوام کسی فرد یا جماعت کی غلام نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ
فروری
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری
لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے
مارچ
ٹرمپ کی توہین عدالت
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی آپریشنز کو وسعت دینے کی تیاری میں
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جب کہ مصر کی زیرقیادت
اپریل
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو
اپریل
وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی
?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے
جنوری
ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی
فروری