?️
لاہور: (سچ خبریں) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف جھوٹا، بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عمران ریاض خان کو سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ایک بھی ثبوت نہیں ہے۔
استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
درخواست ضمانت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ضلع کچہری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جنہیں عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
صحافی کے بھائی یوسف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض کو لاہور ڈیفنس روڈ پر واقع سوسائٹی میں گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔
عمران ریاض نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا تھا کہ تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ ایک کروڑ 10 لاکھ کا تھا، ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا لیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے عمران ریاض کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ 7
فروری
چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: لاوروف
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کی صبح
مئی
کیا ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے؟امریکی صدر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ
نومبر
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس
اکتوبر
سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات
مئی
ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے اخباروں نے
ستمبر