?️
غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے جبکہ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلا دی گئی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں جاری لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آج مزید 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے اور زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کے خلاف تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کی تھی۔
خیال رہے فورسز کی جانب سے گزشتہ روز لادی گینگ کے تمام ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے تھے جبکہ لادی گینگ کے ارکان مورچے چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 5 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔
پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اس سفاکانہ و بہیمانہ کارروائی کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے جبکہ جاری آپریشن میں بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز حصہ لے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق
جنوری
کیا سعودی اور امارات کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Monde کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد
اگست
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی
تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
نیتن یاہو عفریت ہے، فلسطینی بدلہ لیں گے: جو بائیڈن کا بیٹا
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے اسرائیلی
جولائی
ذوالفقار جونیئر کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جرمن فیسٹیول میں شرکت سے انکار
?️ 19 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ، فلم
جولائی
عراق کے نصراللہ بچے
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت
اکتوبر