ڈسکہ میں تحریک انصاف کی ہار پر فواد چوہدری کا ردعمل

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈسکہ میں تحریک انصاف کی ہار پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی  پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں۔ ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، تحریک انصاف  کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔مسلم لیگ ن کی امیدوارنوشین افتخار110075 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو ئیں  جبکہ حکومتی امیدوار علی اسجد ملہی93433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی پر علاقے میں جشن کا سماں ہے ۔ ن لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں بھنگڑے ڈالے اور ایکدوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ۔ اس موقع پر شیر اک واری فیر کے نعرے بھی گونجتے رہے ۔

 

نوشین افتخار کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سب کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عوام کی جیت ہے اورن لیگ کے موقف کہ ووٹ کو عزت دو کی جیت ہے ۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب پاکستان کو ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کےخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دباؤ ڈالا گیا، زلفی بخاری

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

آئی ایم ایف کا دباﺅ پراین ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تیاری شروع

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے دباﺅ پر وفاقی حکومت

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سوڈانی علاقے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوڈان کے علاقے الفشر پر مسلح گروہ آر

عراقی تجزیہ کار کا امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں بیان

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ماہر نے امریکہ اور عراق کے درمیان مذاکرات

داعش کو بنانے میں کون کون ممالک براست شامل تھے؟ ترکی کے میگزین کا انکشاف

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: ترک میگزین یتکنز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

 غزہ والوں نے اسرائیل نواز عرب حکومتوں کو بے نقاب کر دیا:عرب تجزیہ کار

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:عرب دفاعی تجزیہ کار میخائیل عوض نے غزہ کی مزاحمت

لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار، ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کردیا گیا

?️ 21 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے