?️
کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند ماہ دوبارہ مختصر نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متعدد مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 24 فروری کو فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹس میں دوبارہ پاکستان آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا، انہوں نے جو ویڈیو شیئر کی، اس میں بتایا گیا تھا کہ ذاکر نائیک 22 فروری کو جامعت الرشید دورے پر پہنچے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورے کے پہلے ہی روز کراچی میں واقع جامعت الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامات پر منتظمین کی تعریفیں بھی کیں۔
ذاکر نائیک نے یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کو سراہتے ہوئے اس کے لیے جدید ترین آلات عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ذاکر نائیک نے الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کرنے کے بعد دیگر مذہبی علما سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہوں نے تمام شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 25 فروری کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر کا دورہ بھی کیا۔
معروف مبلغ نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات بھی کی اور امیر جماعت اسلامی نے بھی ذاکر نائیک سے ملاقات کی تصویر فیس بک پر شیئر کی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ذاکر نائیک کتنے روز کے نجی دورے پر پاکستان آئے ہیں، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مبلغ ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئے ہیں۔
اگرچہ ذاکر نائیک کا چار ماہ میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، تاہم ان کا 2025 کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
اس سے قبل ذاکر نائیک ستمبر 2024 کے اختتام پر سرکاری دورے پر پاکستان آئے تھے اور اکتوبر کے وسط تک وہ ملک میں موجود رہے تھے اور انہوں نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے متعدد مقامات پر عوامی تقریبات سے بھی خطاب کیا تھا۔
ذاکر نائیک 2024 میں تقریبا 25 سال بعد پاکستان آئے تھے، اس سے قبل وہ 1990 میں مختصر دورے پر بھی پاکستان پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے چار ماہ بعد دوبارہ پاکستان کا دورہ کیا۔


مشہور خبریں۔
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
غزہ کی فتح کے بارے میں نیتن یاہو کا وعدہ جھوٹ ہے: اسرائیلی وزیر
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر اور اس حکومت کی جنگی
مئی
ایک دن میں975 یوکرینی فوجی ہلاک
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں
اکتوبر
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا
دسمبر
پیوٹن کا یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے
دسمبر
شنگھائی تعاون تنظیم؛ ایک آزاد اور انسداد پابندیوں کے مالیاتی بلاک کی تشکیل
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن، جو کبھی علاقائی سلامتی کے طریقہ کار
نومبر
کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ
فروری
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست