?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی ہے، لاریجانی سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور علی لاریجانی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا، یہ دورہ پاکستان اور ایران تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی پیر کے روز سینئر پاکستانی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے یہاں پہنچے تھے۔
اپنے دورے کے دوران علی لاریجانی کی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اُن کا یہ دورہ گزشتہ ماہ اسپیکر مجلس باقر قالیباف کے اسلام آباد کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جو چند ہفتوں میں پاکستان آنے والا ایران کا دوسرا اعلیٰ سطح کا وفد ہے۔
پاکستان پہنچنے سے قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں علی لاریجانی نے کہا کہ ’ایران اور پاکستان خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے والے دو اہم اور بااثر ممالک ہیں، اور ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گا، جو خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے، ایرانی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے کہ امریکہ اور صہیونی ریجیم کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں، پاکستانی قوم، ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان خطے میں پائیدار سلامتی کے دو اہم اور مؤثر ممالک ہیں، اور ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے برادرانہ تعلقات پر توجہ دیتے ہیں۔
تہران نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی کمانڈر صالح العاروری کی شہادت پر عراقیوں کا ردعمل
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: مختلف عراقی گروہوں نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما
جنوری
الجزائر نے مراکش کے ساتھ مفاہمت پر مبنی عرب لیگ کے منصوبے کو مسترد کردیا
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے
ستمبر
یورپی یونین نے فوجی عدالت سے شہریوں کو سزائیں بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متصادم قرار دے دیں
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے فوجی عدالت کی جانب
دسمبر
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ
جولائی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
را کی خفیہ دستاویزات لیک، فالز فلیگ آپریشن بارے نئے انکشافات
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی خفیہ
مئی
نواف سلام: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو لبنان میں استحکام کا حصول ممکن نہیں رہے گا
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اپنے ملک کی
جولائی