?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں عائد الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے اور سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ای سی پی نے 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران (آر او) کا تقرر کر دیا گیا تھا اور ملک بھر میں ان کی تربیت بھی شروع کر دی تھی‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی آر او اور آر او کی تربیت الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے تاکہ ’شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصول کا عمل شروع کیا جاسکے اور اس سلسلے میں دیگر ذمہ داریاں نبھا سکیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے تقرر کو چیلنج کرنے اور ان کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورت حال پر کمیشن نے تفصیل سے غور کیا اور جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘۔
وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ’موجودہ حالات کا ای سی پی کو کسی طور بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا‘۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا تھا اور اب کسی صورت اسٹے کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن اور صدر مملکت نے ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق اگر الیکشن ایکٹ کے تحت شیڈول کا اعلان ہونا تھا تو اس کا آج آخری دن تھا‘۔
گوہر خان نے کہا کہ ’شفاف انتخابات کے لیے کسی صورت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فریق نہیں بنا سکتے اور اس سلسلے میں جو اسٹے آیا ہے وہ جلد ختم ہوسکتا ہے اور یہ قطعاً اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ آپ انتخابات میں تاخیر کریں‘۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ای سی پی کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن مورخہ 11 دسمبر 2023 کی معطلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی جاری ٹریننگ کو روک دیا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے نجی چینل کی رپورٹ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے جو چند چینلز پر چلی ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا اشارہ کیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’الیکشن کمیشن ایسی مبہم خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے تمام اہداف بروقت مکمل کیے جارہے ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر
جون
وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی
نومبر
جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
دسمبر
اوپو رینو سیریز کے دو فونز متعارف
?️ 19 مئی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے ’رینو‘ سیریز
مئی
یوکرین جنگ کے بعد پیوٹن کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اتوار کی شام تہران کے وقت
جون
بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی
?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد
ستمبر
مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان
دسمبر
لاہورہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں رہائی کا حکم
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے
مارچ