چوہدری شجاعت کا گھر پر پولیس چھاپے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ میرے گھر کا مین گیٹ توڑا گیا اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

لاہور میں یومِ مزدور کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس رات پولیس پرویز الہٰی کے گھر پر گئی تو انھیں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں ہیں جس کے بعد پولیس پرویز الہٰی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب پولیس والے میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تو میرے دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف موجود تھے، جب پولیس والے آگے بڑھ رہے تھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انھیں روکا جس پر پولیس نے دروازے کو توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازا نہ ٹوٹ سکا لیکن میرے دونوں بیٹے اس صورتحال میں زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے اور گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب پولیس والوں سے سوال کیا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے تو پولیس نے بتایا کہ الزامات میں یہ لکھا گیا تھا کہ گجرات میں سڑکوں کے تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے علاوہ انٹرنیشنل کمپنی سے کمیشن کے طور پر اربوں روپے وصول کیے گئے اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں۔

صدر مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، اس سارے معاملے پر بیانات دینے سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا میں اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اور احکام بالا سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس سارے معاملے کے پیچھے جو بھی اس کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور موقع پر میں تفصیل سے بات کروں گا اور اس وقت میں نے اپنے دونوں بیٹوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہ صبر کا دامن مظبوطی سے تھامے رکھیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں اینٹی کرپشن اور پولیس حکام نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔

پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ کا مین گیٹ بکتر بند گاڑی سے توڑ ڈالا اور گھر میں موجود 12 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں زیادہ تر ان کے ملازمین تھے، علاوہ ازیں خواتین پولیس اہلکاروں نے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود ملازمین پر لاٹھی چارج کیا۔

پولیس اہلکاروں نے گھر کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن پرویز الہٰی کو نہ ڈھونڈ سکے، انہوں نے صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی ملحقہ رہائش گاہ میں بھی زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ان کے بیٹوں کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں مزدوروں کے عالمی دن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا کوئی دن نہیں ہوتا بلکہ ہر دن مزدور کا ہوتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ مزدوروں کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی پیش نظر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہر دور میں مزدور طبقہ کو اہمیت نہیں دی گئی۔ ہر دورے حکومت میں روز مرہ کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نا کرنے سے ملک میں بے پناہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر شخص کی کمر توڑ دی ہے، روز مرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر قسم کے طبقے کو متاثر کیا ہوا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کی اہم ضرورت ہے کہ حکومت فلفور روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے صدور شامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں ایسے ہی مہنگائی جیسی آفت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور یہ کمیٹیاں ضلع سطح تک جانی چاہیے جس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہر حلقے کے نمائندے کو شامل کر کے کمیٹی بنائی جائے جو بازاروں میں جا کر قیمتوں کا تعین کریں اور ہر صبح کو قیمتوں کے متعلق رپورٹ بنا کر ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اس رپورٹ پر ایسا ماحول مہیا کریں کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے، تاجروں سے بھی تعاون کی یقین دہانی حاصل کی جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں، پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے اور کچھ لوگ اس معاملے کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اردنی عوام نے صیہونیوں کے لیے اپنے ملک کی حکومت سے کیا مانگا

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی

سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے

قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی

کیا طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان تنازع کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: برسلز میں پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے طالبان

جارحین کے جرائم کے جواب میں امارات میں صنعا کے حملے

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ

پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا:پاکستانی وزیر دفاع

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان میں ایک سکیورٹی سینٹر میں یرغمالی کے واقعے کے بعد

ہم کبھی بھی امریکی حکم کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے: عراقی نمائندہ

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد الخفاجی نے اتوار کے روز

پی ٹی آئی کا احتجاج مؤخر کرنے کے بدلے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ

?️ 14 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے پارٹی کے تمام عہدیداروں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے