?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے منگل کو مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے دوسری ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پنجاب میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور وزیر اعظم کے مشیر ملک احمد خان نے رہنمائوں کو اہم امور پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ جی این این نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش کی گئی،ملاقات میں اس بات بھی مشارت کی گئی۔
پرویزالہیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا۔
اگر پرویز الہیٰ آج استعفیٰ دے دیتے ہیں تو کل پی ڈی ایم انہیں وزیراعلیٰ نامزد کر دے گی۔پرویز الہیٰ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت سے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہو کر اسمبلی کی مدت پوری کریں گے۔جبکہ پی ڈی ایم کی وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر مونس الہیٰ کا ردِعمل بھی آیا تھا۔۔انہوں نے اس حوالے سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش میں دلچسپی نہیں، ایبسلوٹلی ناٹ۔
جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنا وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قتل عام نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے: وانس
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دفتر سے جاری بیان
جون
اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی
مئی
سوڈان کو تقسیم کرنے کا مبینہ امریکی منصوبہ
?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے سوڈان میں 90 روزہ جنگ بندی کی
جولائی
صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جنوری
اکال تخت کے جتھیدار کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) سکھ مذہب کے سب سے اعلیٰ منصب” اکال تخت
اگست
فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی
جون
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
اسرائیلی پارلیمنٹ میں تصادم اور زبانی بحث
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی کنیسٹ کا پارلیمانی اجلاس مذہبی صہیونی پارٹی کے متعدد
مارچ