?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابقہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کی سانسیں اُکھڑ چکیں، غریبوں کا جینا محال ہو گیا۔ ایسے مشکل حالات میں پی پی پی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے نظریئے و منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے، آئین محنت کشوں کو منصفانہ اجرت، ان کی جانوں کی حفاظت اور آجر کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی ضمانت دیتا ہے، شہید بھٹو کی پیش کردہ لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لئے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہے، بینظیر امپلائیز سٹاک آپشن سکیم اور حکومت سندھ کی پیش کردہ پہلی صوبائی سہ فریقی مزدور پالیسی پی پی پی کا طرہ امتیاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے زمیں کاشتکاروں کو زرعی قطعات کا مالک بنانا بھی عوامی حکومتوں کی جانب سے کئے گئے دیگر بیشمار میں سے چند اقدامات ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ اتحادی حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے تک بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے تمام مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی، جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے، ملک میں پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی
?️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر
جنوری
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے
فروری
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت
اگست
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ
فروری
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست
صیہونی انٹیلی جنس سروسز پر حزب اللہ کا میزائلی حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیپے کوبرا
جنوری
صیہونی چیف ربی کی قابضین کو خوفناک دھمکی
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے انتہائی Sephardim رجحان کی
مارچ
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے
ستمبر