?️
اسلا م آباد: (سچ خبریں) پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے سابقہ ملازمین کو پنشن کاحقدار قرار دیدیا،90 دن کے اندر ادائیگی کا حکم، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔
پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔فیصلے کے مطابق وی ایس ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم) لینے والے ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ادائیگیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور مؤثر ہو تاکہ برسوں سے درپیش مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے، پنشن پر نظرِثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی مکمل بحالی نہ کرنے کا معاملہ پر ایک ماہ میں تنخواہوں اور مراعات کی بحالی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے پی ٹی سی ایل حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کی تھی۔درخواست گزار عبدالباری و غیرہ کے وکیل شاہجہاں خان نے دلائل دئیے تھے اور استدعا کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوں اور مراعات بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر
فروری
اسرائیل کی زیادتیوں کی حد بندی پر عرب دنیا میں تشویش
?️ 27 فروری 2025 اسی وقت جب شام میں قومی مکالمہ کانفرنس منعقد ہوئی، صیہونی
فروری
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہوگئے،
اکتوبر
شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 25 جولائی 2021ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی
جولائی
امریکی پارلیمنٹ ممبرکا دو دہائیوں تک افغان شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج کی جانب سے اگست میں کابل میں مہلک ڈرون
ستمبر
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے
جولائی