?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔
دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیاگیا۔
اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں،پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے کی شام 2 جولائی کو ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سرینگر :قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر گھر میں نظربند کردیا
?️ 13 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم
مئی
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ شہباز شریف
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش
ستمبر
اقوام متحدہ سے غزہ کی جانب روانہ صمود کشتی کی حمایت کی درخواست
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے محاصرے کو توڑنے کی بین الاقوامی کمیٹی نے
ستمبر
صدر مملکت آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ میشنز (ای
دسمبر
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ