?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکا ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا، جعلی انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کو 8 فروری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 2024ء میں ایک اور جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، اس جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کو میں نے 5 مارچ 2024ء سے چیلنج کر رکھا ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے عدالتی ’اسٹے‘ کے ذریعے الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روک رکھا ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ قابض ٹولے کا پی ٹی آئی کے آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا ارادہ ہے، یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ 3 مارچ 2024ء کے انٹرا پارٹی الیکشن جعلی اور غیر قانونی تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے تمام عہدے دار خود ساختہ، غیر قانونی اور پارٹی پر قابض ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے وسائل پر کنٹرول بھی غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن سے ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تحریری درخواست کر چکے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کو مطلع کر چکا ہے کہ ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی امانت ہے، قابض ٹولے نے بار بار اس امانت میں خیانت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت
مارچ
مکہ معاہدے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ کی نام نہاد انتظامیہ کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اگست
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز
فروری
مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا: محمود خان
?️ 31 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی
اکتوبر
جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب
نومبر
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:2019 سے سعودی عرب کے امریکہ سے ہٹنے اور ساتھ ہی
جولائی
نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 22 دسمبر 2025نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نیوزیلینڈ اور بھارت
دسمبر
بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا
?️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی
مارچ