?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔میڈیا کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے راولپنڈی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر تینوں شہروں کی انتظامیہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے چیف سیکریٹری پنجاب، لاہور اور جڑواں شہروں کے کمشنرز کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ مذکورہ شہروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث اٹک آئل ریفائنری کے لیے خام تیل لے کر جانے اور پیٹرولیم مصنوعات لانے والے ٹینکروں اور گاڑیوں کی آمد ورفت محدود ہوگئی ہے، انتظامیہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکے لیےخصوصی ہدایات جاری کرے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد انٹرچینج کراس کر کے 26 نمبر چونگی پہنچ گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پرتشدد کاروائیاں کررہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
دریں اثنا، جاں بحق کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ راولپنڈی پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب عثمان انور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی ہے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے
اپریل
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
صیہونی حکومت کے لیے ہیگ ٹریبونل کے فیصلے کے کیا نتائج ہوں گے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم
نومبر
اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر
دسمبر