?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ہوائی اڈے کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
یورپ جانے والے مسافروں کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔
پی آئی اےکی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترنے کے موقع پر بھی خصوصی استقبال کیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام، فرانسیسی ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے اور ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے پرواز کی روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن پریورپ میں پابندی لگی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار پی آئی اے پورے یورپ میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اور یورپ سے ٹرانزٹ کرکے اب امریکا کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کی پیرس روانگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی
ستمبر
آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور
مارچ
شام نے انسانی حقوق کونسل سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: شام نے ایک بار پھر انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ
مارچ
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر
بائیڈن سیکڑوں تارکین وطن بچوں کو فوجی اڈے پر بھیج چکےہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:ہفتے کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ریپبلکن ممبروں
مارچ
میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز
?️ 26 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ
دسمبر
آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
جولائی
غزہ کے قحط کے بارے میں وائٹیکر کے اشتعال انگیز ریمارکس
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹکاف نے صہیونیوں سے خطاب کرتے
اگست