?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد اور پیرس سے اسلام آباد کا سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہوگی جب کہ پیرس سے ٹکٹوں کے لیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے، مسافر 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے لیے مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی تیاریاں بھی تیز کردی ہیں، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں قومی ائیر لائنز کو اجازت نامہ ملنے کی متوقع ہے، اس سلسلے میں برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس 15مارچ کو متوقع ہے، آئندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کا امکان ہے، پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن، برمنگھم سروس شروع کی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ پی آئی اے انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، گرائونڈ ہینڈلنگ، کریو ہوٹلزکے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فل فورآپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا، برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے تحفظ میں تعاون کیا۔ وزیراعظم
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے
اگست
قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں
فروری
حماس: غزہ کی قرارداد ویٹو نے اسرائیل کے ساتھ امریکی مداخلت کو ثابت کردیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے متعلق
ستمبر
داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران
جون
قفقاز میں امریکہ کا عظیم موقع پرستی؛ کیا "ٹرمپ روڈ” بن رہا ہے؟
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: ممکنہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، آرمینیائی حکومت
اگست
پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی حل کے لیے کوشش کر رہا ہے
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) ڈاکٹر معید
جولائی
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
اقتدار میں واپسی کا خواب؛ عراقی انتخابات کے لیے بعثی ری برانڈنگ
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، عراق کے
ستمبر