?️
اسلام آبا د (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر کی تجویز ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔پٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ تین روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔
تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ تاہم وزیر خزانہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کے لیے تیار ہوجائیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی ، آپ 20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ حکومت نے کروڈ آئل پر 17 فیصد ٹیکس عائد کردیا، ایل این جی پر بھی ٹیکس لگادیا ہے ، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں ، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگاکر تباہی کردی گئی ہے، اس کا غریب عوام کو براہ راست اثر پڑے گا، آن لائن خریدار پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ، جب تک کورونا رہے گا آن لائن نظام چلتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو ایک نیے اسکینڈل کیس میں گرفتار
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: قطر کی حکومت سے رقم وصول کرنے کی وجہ سے
مارچ
امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ
نومبر
رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 80 ہزار فلسطینیوں نے نماز ادا کی
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: یروشلم میں محکمہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا کہ تقریباً
مارچ
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری
شام میں متعدد داعشی دہشت گرد رہنما ہلاک
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے درعا (جنوبی شام) کے مضافات میں داعش دہشت
اکتوبر
یمنی تحریک انصار اللہ: صیہونی حکومت کے لیے حقیقی حیرتیں آنے والی ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
ستمبر
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر
بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے
?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
فروری