پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم و گمان میں بھی تحریک عدم اعتماد اور 12 جماعتی مخلوط حکومت نہ تھی اور ن لیگی قیادت توالیکشن تک عمران خان حکومت قائم دیکھنا چاہتی تھی مگر اکتوبر میں عدم اعتماد مخلوط حکومت کے لیے ’خفیہ معمار‘حرکت میں آئے اور تھالی میں اقتدارسجا کر شہباز شریف کے حوالے ہوا ،ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی کامران خان نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک کلپ بھی شئیر کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ اس حکومت کو قائم رکھنا چاہیئے چاہے ہمیں اپنے 4 بندے انکے ساتھ کھڑے کرنا پڑیں، انہیں کھڑے کرکے اس حکومت کو قائم رکھنا چاہئے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ اس حکومت نے عوام کا کیا حال کیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں کامران خان نے کہا کہ بڑی نادیدہ قوت تھی یا کوئی زبردست مجزہ رونما ہوا کہ چند ہفتے لگے اور تمام سیاسی جماعتیں بمعہ ازلی دشمانان ، پی ٹی آئی اتحادی،اسٹیبلشمنٹ اور اعلی عدلیہ قیادت عمران خان نکالو فارمولے پر متحد نظر آئے ،حالیہ دنوں تک تو یہ متحدہ محاذ عمران خان سے فوری الیکشن مانگتا تھا لیکن اب الیکشن سے فرار مانگتا ہے لیکن فیصلہ عوام کریں گے۔
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ باخبر پاکستانی متوقع معجزے سے باخبر تھے اکتوبر سے صدائیں بلند تھیں کہ مارچ میں عمران خان گیا ، مارچ آیا تو پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز کا ضمیر راتوں رات بیک وقت جاگا ، تمام باضمیروں کو پھر زرداری سندھ ہاؤس میں ہی قرار آیا ،حسن اتفاق اتحادیوں کے ضمیر بھی اسی وقت جاگے ، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد آئی اور خان صاحب کی چھٹی ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گواہان

صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023

اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جائے گا: ٹرمپ

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متضاد بیانات کے سلسلے میں

الاقصیٰ طوفان صہیونی دشمن کے انجام کا آغاز

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری القسام بٹالین کے ترجمان

ساتویں بار ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے ووٹنگ

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:چک شومر، رہنما ڈیموکریٹس ایوانِ بالا (سینیٹ) نے اعلان کیا

ہندوستان کا امریکہ کے تعاون سے ایک طویل مدتی دفاعی منصوبہ تیار

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی نے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

?️ 2 دسمبر 2023سرینگر:                    (سچ خبریں) 

ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے