?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا اور حکومت کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دئے جانے والے ریلیف پیکج کے ایک دن بعد سامنے آیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ رات کی تاریکی میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔اگر اوگراکی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔دوسری جانب کابینہ کی انرجی کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو 30 روز میں مربوط پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مشہور خبریں۔
چلی کے 650 وکلاء کی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے
مارچ
میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ
اگست
نماز پڑھنے پر ہندوستانی ٹیچر سے پوچھ تاچھ؛سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کے
جون
تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف
جون
ٹرمپ کے لیے تل ابیب کا نیا چیلنج؛ یروشلم میں سب سے بڑے صہیونی منصوبے کی تعمیر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم نے یروشلم کے جنوبی علاقے میں صہیونی بستیوں
نومبر
جہاں صیہونی ہیں وہاں سلامتی نہیں:ایرانی صدر
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے
جون
اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن ایک مغربی میڈیا
ستمبر
کیا اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر پائے گا ؟
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:چینل 13 کے سیاسی امور کے ماہر رفیف ڈرکر نے اعلان
فروری