?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں پنڈورا پیپرزپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،،پنڈورا پیپرزمیں پاکستان کی سات سو سے زائد سیاسی، کاروباری شخصیات،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 5بجے طلب کر لیا ، جس میں وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور پنڈورا پیپرز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورالیکس پر آج شام قانونی ٹیم کا اجلاس ہے، وزیراعظم واضح کرچکے پنڈورالیکس کی تحقیقات ہوں گی۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیارکرلیا گیا، ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا، فیک نیوز کیخلاف پوری دنیا میں قانون سازی ہورہی ہے۔
خیال رہے آئی سی آئی جے کی جانب سے ’’پنڈورا پیپرز‘‘جاری کئے گئے تھے، پیپرزمیں پاکستان کی سات سو سے زائد سیاسی ،کاروباری شخصیات،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز میں واضح طور لکھا گیاکہ دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں جبکہ موجود حکومت کے تین وزیروں سمیت کئی اہم لوگوں کے نام آف شورکمپنیاں نکلیں۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور
مئی
ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران
اپریل
صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں
اگست
افریقہ میں چین اور دوسروں کے درمیان اقتصادی مقابلہ
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چین نے افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر
مارچ
جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے
فروری
نواز شریف کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل منظر عام پر آچکی ہے، اعتزاز احسن
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز
اکتوبر
عراقی مقام: عراق میں امریکی موجودگی کا خاتمہ نئی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں: عراقی پارلیمان کی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع کے ایک
اپریل
ٹرمپ ایران جنگ کے دلدل میں پھنس گئے؛ یورپی میڈیا میں امریکی طاقت کے زوال کی تصویر
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: یورپی میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹس اور تجزیوں میں ایران
جون