پنجاب کے انتخابات پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر سے وقت طلب کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے گورنر بلیغ الرحمٰن سے وقت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے حکم پر بات چیت کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا جس میں اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری ای سی پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

بیان میں بتایا کہ اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے 10 فروری کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عملدآمد پر غور کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لیے کل مورخہ 14 فروری 2023 کو میٹنگ کے لیے مناسب وقت دیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ضروری مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اسپیشل سیکرٹری ا ور ڈائریکٹر جنرل (لا) کو مقرر کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر سے مشاورت کریں۔

گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد افسران الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے جس کے بعد کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نوٹی فکیشن کے ساتھ فوری کرے اور یقینی بنائے کہ انتخابات آئین کی روح کے مطابق 90 روز میں ہوں‘۔

چنانچہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس پیر کو (آج) طلب کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مغربی حکومتوں کے حزب اللہ سے جنگ کے بارے میں 3 سوال

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان

سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

طالبان نے افغانستان کے شہروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو فضائی حملے کیئے جائیں گے، امریکا کی شدید دھمکی

?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اہم

لوگ ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آئے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم

امریکہ کب تک صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو چھپائے گا؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل

بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے: شاہد سلیم

?️ 22 جنوری 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے