🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سمری مسترد کیے جانے کے باوجود تعیناتی کو بلاجواز قرار دے دیا۔
میڈیا کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے چھ جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اعلان کیا گیا تھا لیکن گورنر ہاؤس نے ان تعیناتیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلاجواز قرار دے دیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کو فاطمہ ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں تعینات کیا گیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی ذمے داریاں نفویض کی گئیں۔
ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد جبکہ کنول امین کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں مستقل وائس چانسلر تعینات کیا۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو مستقل وائس چانسلر کی ذمے داریاں سونپی گئیں جبکہ پروفیسر شاذیہ انجم کی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں بطور وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تاہم ان چھ وائس چانسلرز کی تعیناتی نے گورنر ہاؤس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمری مسترد کرنے کے باوجود وائس چانسلرز کی تعیناتی کا جواز نہیں اور آئین کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن 3، 3 نام گورنر کو بھیجنے کا پابند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 1،1 نام بھیجنے پر گورنر نے سمریز مسترد کردی تھیں۔
مشہور خبریں۔
ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا
اپریل
اس سال حج کے لیے سعودی عرب کی شرط
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کی ادائیگی
مئی
1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم
🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض
فروری
یورپی یونین کا یوکرین کو ایک ارب یورو دینے کا اعلان
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینلا بائرباؤک نے اعلان کیا کہ یورپی یونین
مارچ
زیلینسکی کیسے یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں؟
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد
فروری
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ
🗓️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی
جون
سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں
🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ”
جون
امام خمینی ایک ممتاز شخصیت تھے:شامی سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے ہوئے امام خمینی کے
جون