?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاحت کے ذریعے پنجاب کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
سیاحت کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں، پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، پنجاب کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت سیاحوں کو ہر ضروری سہولت فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت سیاحتی پوٹینشل سے مزید استفادہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کر رہی ہے، سیاحت بہترین ذریعہ معاش ہے، مقامی لوگوں کو روزگار فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے، پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ کو متعارف کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں،پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں، سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں،صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے،مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین کے النقب شہر راکٹ حملہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ ایک
اپریل
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے امریکی حکام کے
فروری
بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت و طاقت ہی نہیں، نیر اعجاز
?️ 3 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ جنگ
مئی
تہران-واشنگٹن کی ابتدائی مفاہمت کی یادداشت پر عالمی ردعمل
?️ 15 جون 2026سچ خبریں: آج صبح پاکستان اور اس کے بعد امریکی نگراں حکومت کے
جون
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
امریکہ میں انٹیلی جنس بحران؛ خفیہ اداروں میں شدید اختلافات
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں کے اندرونی اختلافات کے باعث ایران سے
جون
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی زبانی
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی خواتین جنہیں حال ہی میں تحریک حماس اور
نومبر
امریکی عیسائی رہنماؤں کا ٹرمپ کی الجولانی سے ملاقات پر احتجاج
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکا کے ایک گروپ عیسائی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر