?️
لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ڈی ایم سے رابطے منقطع کردیے جبکہ ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی حکومت محفوظ ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پی ڈی ایم کی پنجاب میں تبدیلی کی کوشش دھری کی دھری رہ گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سے بیک ڈوررابطے رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نتائج کے بعد رابطے منقطع کر دئیے۔ باغی ارکان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی 2 نشستیں کھو دیں، یہ ہمیں کیا بچائیں گے یا آئندہ انتخابات میں جتوائیں گے۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا منصوبہ بنایا تھا۔
ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ڈی ایم سے رابطے منقطع کردیے ، پرویز الٰہی کی حکومت محفوظ ہوگئی
منصوبے کے تحت پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی 3 مرحلوں میں مکمل ہونی تھی۔ پہلے مرحلے میں سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔ دوسرے مرحلے میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی تھی۔ کامیابی کی صورت میں پنجاب اسمبلی کےرواں سیشن کوغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا تھا۔ تیسرے مرحلے میں گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا تھا۔ ضمنی انتخابات میں خلاف توقع نتائج کے بعد پی ڈی ایم کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کی پنجاب میں حکومت مستحکم ہو گئی، پنجاب مسلم لیگ نواز کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا، اب موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ ن لیگ کی حکومت بننا نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر کا اہم بیان، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے
دسمبر
اس سے زیادہ کوئی آرمی چیف پرفارم نہیں کرسکتا نہ کبھی کرسکے گا۔ فیصل واوڈا
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا
جون
غزہ میں کنڈرگارٹن پر صیہونی بمباری
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج
فروری
30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کی نیلامی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا
ستمبر
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج برہم؛ وجہ؟
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے خیبر
جولائی
اسرائیلی فوجیوں میں بڑھتا ہوا نفسیاتی بحران
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق دماغی صحت کے شعبے کے سربراہ
جولائی
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
یمن دوسروں کے لیے خطرہ نہیں: عبدالسلام
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ ہم ان تمام لوگوں کو
جنوری