پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا

?️

لاہور (سچ خبریں)  پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے تاہم پنجاب میں ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے  پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دو دن کے لیے ویکیسن کا عمل روک دیا گیا ہے۔ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث دو روز تک کسی کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکیسن کا ایک دن کا سٹاک موجود ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی دو لاکھ ڈوز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں بھی انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت پیداہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔

ضلع وسطی اور کورنگی کے متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہے، جنوبی، شرقی اور غربی کے بھی متعدد چھوٹے سینٹرز میں ویکسین کی قلت کا سامنا ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8، کورنگی میں 8، ضلع جنوبی میں 22 ویکسی نیشن سینٹرز موجود ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔
سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔ گذشتہ روز وفاقی حکومت بھی ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئی تھی۔ میڈیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے ، اس ضمن میں 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ڈوز کی خریداری کے معاہدے ہوچکے ہیں ، پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں

چین کو غزہ امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامہ موصول

?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب صدر

?️ 25 اگست 2025روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بلاشبہ آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی کا امکان

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اگر پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ

دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے

شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

غزہ میں فتح سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی کنجی

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈیمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے