?️
لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماسک پہننا لازمی ہے اور نہ پہننے پر پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں فیصلہ کیا گیا کہ ماسک نہ پہننے والے کو جرمانے اور 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رمضان المبارک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ جاتی ہے جسے ایس او پیز کے مطابق جاری رکھنا آسان کام نہیں ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت ترجیحات طے کرے گی اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق معلومات میڈیا سے تبادلہ کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں رمضان المبارک میں شادی کی تقریبات پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماہ رمضان میں بین الصوبائی آمد و رفت میں اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی وضع کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں لگاتار تیسرے دن بھی 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کووڈ 19 کے اعدادوشمار کے لیے بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس
اکتوبر
بالی ووڈ بھی سیاست کا شکار ہے: اعجاز خان
?️ 28 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14
جولائی
موصل میں داعش کے ساتھ الحشد الشعبی کی شدید جھڑپ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:موصل میں الحشد الشعبی فورسز اور داعش دہشت گرد گروہ کی
ستمبر
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 23 فروری 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
فروری
فلسطین دنیا میں افکار عمومی کا پہلا مسئلہ
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:آزاد قوموں اور بیدار ضمیروں کے درمیان فلسطین کے مظلوم عوام
اکتوبر
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
?️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں
جنوری
جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق
مئی
چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی
دسمبر