?️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ جو مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اس کو پیچھے کر دیا گیا لیکن اب ہم اربوں روپے سے لیپ ٹاپ کا اجراء دوبارہ کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ کورونا کے دوران ورک فرام ہوم پوری دنیا میں نظر آیا جس میں لیپ ٹاپ استعمال کی اہمیت کا اندازہ بھی ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخاب کیلئے آئین و قانون کا تماشا بنایا گیا ، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، پچھلے 3 ماہ کے دوران صوبے میں اتار چڑھاؤ آئے، آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہو گیا ، لانگ مارچ اور تحاریک سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے بھی بجٹ میں ہر طالب علم کو آسان قسطوں پر لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں نوجوانوں کیلئے بہت کچھ رکھا ہے ، نوجوانوں کو میرٹ پرلیپ ٹاپ دیں گے ، بجٹ میں سائبرسیکیورٹی اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تربیتی پروگرام شامل ہیں ، انوویشن فنڈ کے نام سے خطیر رقم رکھی جائے گی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا ، جس میں مختلف پراجیکٹس کیلئے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگلے سال ترقیاتی بجٹ کا جحم 800 ارب ہوگا، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، جاری منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، خزانہ خالی ہونے کے باعث پی ایس ڈی پی ترتیب دینا مشکل کام تھا ، آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت تمام صوبوں اور وزارتوں کی سفارشات کا جائزہ لیا، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئیں، گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورٹ اینڈ شپنگ اور گوادر کے منصوبے متاثر ہوئے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک
دسمبر
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے
فروری
سیلاب کے باعث سپلائی چین میں رکاوٹوں سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، حکومت کا انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مالی اور
اکتوبر
غزہ جنگ کے دوران صیہونیوں نے کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
دسمبر
زیلنسکی یہودیوں کے لیے باعث رسوائی ہے: پیوٹن
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:کیف کی طرف سے نو نازی نظریے کو نظر انداز کرتے
جون
عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود
جولائی
اسرائیل کھلے عام فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:روس
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر
اپریل
صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر
اپریل