?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو بجلی کے لٹکتے اور بے ہنگم تاروں کے باعث ہونے والے شارٹ سرکٹ، کرنٹ لگنے اور آگ کے واقعات سے محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔
ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے میں دارالحکومت لاہور کو بجلی کی خطرناک اور لٹکتے تاروں سے نجات دلائی جائے گی، بسنت کے موقع پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے اندرونِ شہر سے بجلی کی قاتل تاروں کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بجلی کے تار زمین دوز کرنے کے آپریشن کے دوران متبادل بجلی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے محفوظ رکھا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ پورے لاہور کو تین زونز میں تقسیم کر کے مرحلہ وار بجلی کی تاریں انڈرگراؤنڈ کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نئی اور موجودہ ہاؤسنگ سکیموں میں انڈرگراؤنڈ وائرنگ کو لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، لیسکو، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ کے حکام اور انتظامی افسران شامل ہوں گے۔
شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے مستقل سدباب کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی سیفٹی پلان بھی طلب کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
حماس کو غیر مسلح کرنے کی ٹرمپ کی چال؛ امریکی ویب سائٹ کی زبانی
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت
نومبر
عرب ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں اجلاس میں کیا کہا؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت
نومبر
اسرائیلی فوج کے نئے جرم کے بارے میں صہیونیوں کے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر غذائی امداد بالخصوص آٹے کے منتظر
مارچ
ایران سعودی عرب معاہدے کے ذریعہ چین کا نئے عالمی نظام کے لیے اہم قدم:کسنجر
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور اس ملک کے تجربہ کار
مارچ
ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)
دسمبر
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
نیتن یاہو 7 اکتوبر کی ذمہ داری سے بچنا کیوں چاہتے ہیں؟
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: ایلے فیلڈ شٹائن، جو نیتن یاہو کے سابق ترجمان ہیں اور
دسمبر