?️
لاہور: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ تباہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔
ریکارڈ بارشوں، برفانی تودوں کے پگھلنے اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے حوالے سے شدید طور پر غیر محفوظ ظاہر کر دیا ہے۔
رواں ہفتے ’اونچے درجے کے سیلاب‘کی وارننگز کے بعد پنجاب میں ہائی الرٹ ہے اور مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ’اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو سیلابی خطرات والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے‘، یہ اقدام این ڈی ایم اے کی جانب سے پانی کی سطح بڑھنے اور ممکنہ سیلاب سے متعلق ابتدائی وارننگز اور الرٹس کے بعد کیا گیا۔
پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج کے پانی میں اضافے کے بعد’بڑے پیمانے پر انخلا کی کارروائیاں‘ شروع کیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے‘۔
این ڈی ایم اے کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین میں بہاولنگر کے 89 ہزار 868، قصور کے 14 ہزار 140، اوکاڑہ کے 2 ہزار63، پاکپتن کے 873، بہاولپور کے 361 اور وہاڑی کے 165 افراد شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ابتدائی الرٹس کے بعد تقریباً 40 ہزار افراد ازخود محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔
این ڈی ایم اے نے تمام اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ سیلابی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور وارننگز میں جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق، دریائے ستلج میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور دریا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
ایک روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں آباد لوگوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے تھے جبکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ’دریائی اور شہری سیلاب‘ کے خطرے کی نشاندہی کی تھی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیر کو جاری کردہ الرٹ میں صبح 10 بجے دریائے ستلج میں ’اونچے درجے کے سیلاب‘ کی اطلاع دی گئی اور صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ’تیاری کے بلند ترین درجے‘ کو برقرار رکھیں اور نقصان سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔
پاکستان محکمہ موسمیات نے بھی پیر کو دریائے چناب اور دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ دی تھی اور کہا تھا کہ مشرقی دریاؤں پر بارش کی شدت ’نمایاں طور پر بڑھنے کا امکان ہے‘۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق بھارت کی جانب سے جاری کردہ فلڈ الرٹ کے بعد ہفتے سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج کے نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹارک لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی، خدمات کی فراہمی کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی
جنوری
نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکروسافٹ کے خلاف کاپی رائٹس کا مقدمہ کردیا
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سب سے مقبول اوپن اے
دسمبر
سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں
اگست
مظلوم کشمیری عوام مسلسل بھارت کے غیر قانونی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حریت کانفرنس
?️ 13 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام
اپریل
پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ
?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی
جون
کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے
جنوری
بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے
جنوری