پنجاب میں اسموگ آفت قرار‌‌، سبب بننے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی

?️

لاهور:(سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے صوبے میں اسموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اسموگ کے تدارک کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا جس کے تحت صوبے بھر میں اسموگ کی وجہ بننے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ آلودگی کے تدارک کے بغیر کام کرنے والی صنعتوں پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ غیر معیاری ایندھن کی فروخت پر پابندی ہوگی، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ تجاوزات ختم کی جائیں اور غلط پارکنگ نہ کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسموگ ایڈوائزری متعلقہ محکموں کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسموگ دراصل دھوئیں اور دھند کا امتزاج ہے جس سے عموماً زیادہ گنجان آباد صنعتی علاقوں میں واسطہ پڑتا ہے، لفظ اسموگ انگریزی الفاظ ’اسموک‘ اور ’فوگ‘ سے مل کر بنا ہے۔ اس طرح کی فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلا کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ بننے کی بڑی وجہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے گیسز کا اخراج، صنعتی پلانٹس اور سرگرمیاں، فصلیں جلانا یا انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی حرارت ہے۔

اسموگ کی معمولی مقدار میں گھومنا بھی دمہ کے مریضوں کے لیے دورے کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، اس سے بوڑھے، بچے اور نظام تنفس کے مسائل کے شکار افراد بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ہر سال پاکستان میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے بالائی اور وسطی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، مگر یہ مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اسموگ کے سبب لاہور کو متعدد بار دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا جاچکا ہے جو اس فہرست میں نئی دہلی کو بھی چھوڑ چکا ہے۔

گزشتہ سال یہ صورتحال اس قدر شدت اختیار کر گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں اسموگ کے باعث حکومت کو ہدایت کی تھی کہ نجی دفاتر کے لیے کورونا وبا کی طرز پر 50 فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ کام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے۔ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچنے کے لیے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے سیکریٹری نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا تھا کہ تمام اضلاع میں اینٹی اسموگ اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی انقلاب نے عالم اسلام کی بنیادیں مضبوط کیں: پاکستانی مفکر

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی امور کے ماہر اور پاکستان میں نوجوانوں

تین فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں صیہونی پوری فوج

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں وحشیانہ کارروائی

یوکرین کا روسی نیوکلیئر پاور پلانٹس پر ناکام حملہ

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ

اگر آپ بھی یہ غذائیں کھاتے ہیں، تو رہیں ہارٹ اٹیک کے لئے تیار

?️ 26 فروری 2021انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے

گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات

?️ 24 دسمبر 2025گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے نمائندے کے متضاد بیانات امریکی

امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک

صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی

بھارت نے کرکٹ کے میدان میں بھی خود کو بے نقاب کیا۔ طارق فضل چودھری

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے