پنجاب میں آشوب چشم کی وبا بےقابو، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن ’پنک آئی‘ یعنی آشوب چشم کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال آشوب چشم کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ماہرین صحت نے اس بیماری سے متاثرہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ افراد دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رہیں۔

پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق صوبے میں آئی انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ستمبر کے اوائل میں یہ انفیکشن پہلی بار کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آشوب چشم پورے شہر میں پھیل گیا تھا، سرکاری ہسپتالوں سے لے کر نجی ہسپتالوں تک یومیہ درجنوں مریض آ رہے ہیں۔

تاہم گزشتہ 5 روز کے دوران کراچی کے بعد اب پنجاب میں بھی یہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمعرات (28 ستمبر) سے اتوار (یکم اکتوبر) تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج تمام اسکولز کھول دیے گئے ہیں۔

پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر سے 9 ہزار 401 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ مریض بہاولپور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں ایک ہزار 577، فیصل آباد میں ایک ہزار 507، ملتان میں 761 مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ چنیوٹ میں 400 کیسز اور لاہور اور لودھراں سے 357 اور شیخوپورہ میں 340 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ستمبر کے مہینے میں اب تک ایک لاکھ 6 ہزار 330 افراد آشوب چشم کا شکار ہوئے ہیں جبکہ رواں سال 3 لاکھ 96 ہزار 929 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

’آشوب چشم‘ کو انگریزی میں (conjunctivitis) کہا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کا عام وائرل انفیکشن ہوتا ہے اور اس میں آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں اور متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خارش رہتی ہے۔

آشوب چشم کی علامات میں آنکھوں میں سرخی، جلن، خارش، چبھن، سوزش اور متاثرہ آنکھ سے پانی نکنا شامل ہیں۔

اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی علامت کا سامنا ہو تو آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ انفیکشن پھیلنے کا کم سے کم خطرہ ہو۔

آشوب چشم پھیلنے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وائرس میں مبتلا افراد ٹوٹکوں اور دیگر طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی تکلیف کم کرنے کی کوشش نہ کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ آنکھوں کے وائرس سے بچنے کے لیے ہر کوئی صاف کپڑے یا ٹشو پیپر سے آنکھوں کو صاف کرے اور خارش ہونے پر بھی ہر بار نیا ٹشو استعمال کرے۔

ماہرین کے مطابق اب تک کے سامنے آنے والے کیسز میں مریض 10 سے 15 دن کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں اور انہیں اتنی زیادہ ادویات بھی نہیں دینی پڑتیں اور اب تک پھیلنے والے وائرس کے سنگین نقصانات سامنے نہیں آئے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو

زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان

🗓️ 7 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش

امارات اور سعودی عرب سے اسرائیل کو سامان لے جانے والے ٹرکوں کی قطار 

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمنی انصار اللہ

صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود

🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ

اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی معلومات تک محدود رسائی، انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان

🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان اراکین اسمبلی کی جانب

کوشش ہوگی گرتی معیشت کو روکیں اور اسکی سمت درست کریں: اسحاق ڈار

🗓️ 26 ستمبر 2022 لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ

Perfect places to watch the sunrise in Bali while you honeymoon

🗓️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے