پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، شرجیل انعام میمن

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نشانہ پیپلزپارٹی کو بنارہی ہے لیکن ان کا اصل ہدف وفاق ہے، ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر آپ کی وفاق سےکوئی لڑائی ہے تو پیپلزپارٹی کو بیچ میں نہ دھکیلیں، ایسا ماحول پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ نہ کرے تاہم ہم وفاقی حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سیاسی میدان میں بہت سی کامیابی حاصل کیں اور وہ جب سندھ یا بلوچستان جاتے ہیں تو انہیں وزیراعلیٰ بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن جو وہ اپنے صوبے پنجاب جاتے ہیں تو وہاں وزیراعلیٰ اور ان کی انتظامیہ استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہیں جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب سے پنجاب کی صورتحال خراب ہوئی تو سندھ نے ہمدردی کا اظہار کیا اور پیپلزپارٹی نے وفاق سے درخواست کی بیرون اداروں سے مدد کی اپیل کی جائے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے انتہائی بری صورتحال ہے، خاص طور پر جنوبی پنجاب میں لوگ آج بھی امداد کے لیے ترس رہے ہیں، ان کے مکان اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور یہ سب بننے میں وقت لگے گا لیکن آج جو ان کو امداد یا راشن چاہیے وہ ان کو فوری طور پر دینی چاہیے جو پنجاب حکومت نہیں دے پارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل وقت میں سیاست نہیں کررہے، مگر وہ لوگ سیاست کررہے ہیں جو کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ فوکس کرتے ہیں اور جو جوبسکٹ کے ڈبوں اور آٹے کے تھیلوں پر تصاویر لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل کھڑی میں پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کیوں کہ ہم ایک تھے اور ایک ہیں اور تاقیامت ہم ساری قومیں ایک رہیں گی، آپ جس طرح بھی نفرت انگیز مہم چلائیں اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب پر جس نے بات کی ، پنجاب پر بات کس نے کی ہم تو وہاں کے لوگوں کے لیے مدد مانگ رہے ہیں، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امدادکی تقسیم کی بات کی تو اس پربھی اعتراض ہوا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی کہ انگلی توڑ دیں گے، ہم نے ڈکیٹروں کا مقابلہ کیا، آپ کیا آپ سے ڈر جائیں گے، ہماری قیادت کبھی معاہدے کرکے ملک سے نہیں بھاگی، ہم تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی تقریریں اور کھوکھلے دعوے اصل مسائل سے توجہ نہیں ہٹاسکتے اور ہر وقت میں میں نہیں چلے گی، مریم نواز اپنے تقریر لکھنے والوں کو شٹ اپ کال دیں، ان کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راستے پر لےجارہا ہے، یہ وہی اسکرپٹ رائٹر ہے جس نے لکھ کر دیا کہ ووٹ کو عزت دو۔

شرجیل میمن نے پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بلدیاتی الیکشن بھی کرانے کو تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، اپنی انا کی وجہ سے یا پتا نہیں کیوں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کریں۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ سیلاب کے بعد وفاقی کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، اگر آج آپ 100 روپے خرچ کررہے ہیں تو آپ کے پاس 200 روپے خرچ کرنے کے لیے ہوتے، اگر عالمی دنیا آپ کے ساتھ ہوتی تو آپ 100 کی مدد کررہے ہیں تو 200 متاثرین کی مدد کرپاتے۔

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟

30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔

مشہور خبریں۔

تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم

اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں کو کسی کی مدد سے نشانہ بناتا تھا؟ امریکی اخبار کی زبانی

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ

معاشی ماہرین نے روپے کی بےقدری کا ذمہ دار ’گرے مارکیٹ، آئی ایم ایف‘ کو ٹھہرا دیا

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے ڈالر کے مقابلے

لبنان کے خلاف بین الاقوامی سازش کا مقصد مقاومت پر حملہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنان کی حزب اللہ تحریک کے خارجہ تعلقات کے سربراہ

2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب

?️ 8 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں

توہین الیکشن کمیشن: ’10 نومبر کے بعد چارج شیٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا

پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہالینڈ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے