?️
لاہور (سچ خبریں)پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ حد بندیوں کے رولز تیار کیے جا رہے ہیں، روزے ہونے کی وجہ سے اپریل میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکیں گے، روزوں کے فوراً بعد بلدیاتی الیکشن ہونگے، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ڈی سیز کو حد بندیاں کرنے کا لکھ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمران جماعت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس میں لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی کے لئے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔ گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں ڈیرہ غازی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا میں میٹروپولٹین کے میئرز کے امیدوار زیرغورآئے۔ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی۔


مشہور خبریں۔
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے
مئی
برطانیہ کے کوویشیلڈ ویکسین کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانی عوام برہم
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: وا ٹوڈی کے مطابق ہندوستان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ
ستمبر
نیب ترامیم پر فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے فیصلے کے
اکتوبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری
آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل
اگست
امریکہ اپنے تمام فوجی اور فوجی ساز و سامان یورپ سے واپس لے جائے: روس
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ماسکو میں امریکی
فروری
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے
فروری
’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز
جون