?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لیے حکمرن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق ہو گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی گئی۔رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحرک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کرکے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جب کہ نوازشریف، آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا۔قبل ازیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔
انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے ہیں اور نہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔اپوزیشن کی پنجاب حکومت گرانے کی کوششوں سے متعلق عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑیں گے نااہلی اُن کا انتظار کر رہی ہے ، اگر انہیں اپنی سیاست پیاری نہیں ہے تو بےشک پارٹی چھوڑ دیں۔ افتخار درانی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا تاہم اس پر عمل درامد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم سیاسی میدان میں انہیں دوبارہ شکست دیں گے اور واپس حکومت قائم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
میگا کرپشن اسکینڈل کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
اگست
پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے
نومبر
صیہونی جارحیت کے بارے میں چین اور یورپی یونین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت
اکتوبر
مائیکرو سافٹ کا کینڈی کرش خریدنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان
جنوری
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
انگلینڈ اپاچی ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجنے کے لئے تیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ایک انگریزی اشاعت نے اس ملک کی وزارت دفاع کے ذرائع
جنوری
غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں
فروری