?️
پشاور (سچ خبرین) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بھائی کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے بھائی لیاقت علی کو لوٹنے کے لیے نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے جو کہ 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ، ان مسلح افراد نے پشاوری کے علاقہ گل بہار نمبر 2 میں لیاقت علی سے موبائل فون ، رقم ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء چھین کر واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب کراچی میں نجی بینک کے پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے ملزمان کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ، تین ملزمان کو تھانا تہکال کی حدود سے گرفتارکیا گیا ، ملزمان سے ستر لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان نے اگست میں کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی روکی تھی اور واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔
پشاور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق کراچی کے تھانہ میٹھادر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ، بینک کی گاڑی لوٹنے کی واردات میں ڈرائیور بھی شریک تھا ،ملزمان گاڑی کے تعاقب میں تھے، بینک کی گاڑی کے ڈرائیور کو ڈرامائی انداز میں اسلحہ کی نوک پر روکا گیا تھا، بینک کی گاڑی کا ڈرائیور ملزمان کے ساتھ رابطے میں تھا ، نامعلوم مقام پر ملزمان رقم تقسیم کر کے دوسری گاڑی میں روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ، شہر قائد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی ، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈز کچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرارہو گیا ، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی ، ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا ، واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
اکتوبر
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک
جولائی
پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا
?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے
ستمبر
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
آخر کار یورپ نے روس کی توانائی سے وابستگی پر قابو پالیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا دعویٰ
جنوری
ہم ہر جنگ میں فاتح ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے
اکتوبر