پشاورہائیکورٹ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق فیصلہ دیا ہے

?️

پشاور(سچ خبریں)  جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق فیصلہ دیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابی عمل کا ہونا ممکن نہیں لگتا، لہذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلے کا رمضان کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے، خیبر پختونخواہ حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا، اب دوسرا مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا زیادہ تر حصہ پہاڑی علاقوں میں ہونا ہے۔ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ درخواستگزار کی استدعا ہے کہ سردی اوربرفباری کے باعث ووٹرز کا گھرسے نکلنا ممکن نہیں،جس سے ووٹرز کے ساتھ الیکشن عملے کو بھی مشکلات ہوں گی۔ دوسری جانب آج جمعہ کو دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے، جبکہ بکا خیل میں انتخاب 13 فروری کو شیڈول ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کو تحقیقات مکمل ہونے تک الیکشن لڑنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو امیدوار کھڑا کرنے کا موقع دیا جائے، بکا خیل میں الیکشن ملتوی یا ری شیڈول کر دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار مامون رشید کا سیاسی طور پر انتقال ہو چکا ہے، عام انتخابات میں حنیف عباسی کو سزا ہوئی تو الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی

پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا

?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول

نتن یاہو صہیونی عوامی رائے کو تبدیل کرنے میں ناکام

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں:  امریکی-صہیونی دوہری شہریت کی حامل غزہ کی قیدی، اور محمد السنوار

سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کا ریفرنس بھجوانے کا اعلان

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ریفرنس بھجوانے

این بی سی نیوز: امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے انتہائی تفصیلی معلومات فراہم کیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: امریکی این بی سی نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے

وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگا: وزیر اعظم

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحی کے موقع

افغانستان سے ذلت آمیز فرار؛ امریکہ جنگوں میں بار بار کیوں ناکام ہوتا ہے؟

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کی واپسی کے پانچ سال

ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے۔ حنیف عباسی

?️ 11 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے