?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ پانچ روز سے اسپتال میں مجھ سے تفتیش ہورہی ہے۔
میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جارہا ہے۔مجھے صبح کوئی دوائی پلائیں گی ،مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں بیمار ہوں، ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ آپ دیکھ لیں،آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں میں کوئی بہانے نہیں کر رہا۔شہباز گل نے کہا کہ اسپتال میں مجھے کوئی ڈاکٹر سارا دن نہیں دیکھتا تھا یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے، میری عینک چین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا ،ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ہے۔
مجھ پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو میں نے پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔شہباز گل نے واضح طور پر کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد میرا کوئی بیان آئے تو وہ میرا نہیں ہوگا۔شہبازگل نےعدالت میں بیان میں کہا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لیکر آئے ہیں،کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی،مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا ضمانت ہو گئی مچلکے جمع کرانے ہیں،پرائیویٹ گاڑی میں مجھے بٹھایا گیا اور ادھر لے آئے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ گزشتہ رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے،گزشتہ رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں اور مجھ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ رات 12 لوگ کمرے میں آئے مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلا دیا اور جوس پلایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات 3 بجے پھر 6 سے 7 لوگ آئے اور مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی،10سے 12 لوگوں نے زبردستی باندھ کر میری شیو کی،مونچھیں نہیں رکھتا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ گزشتہ رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے،گزشتہ رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں اور مجھ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ رات 12 لوگ کمرے میں آئے مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلا دیا اور جوس پلایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات 3 بجے پھر 6 سے 7 لوگ آئے اور مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی،10سے 12 لوگوں نے زبردستی باندھ کر میری شیو کی،مونچھیں نہیں رکھتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عورت مارچ میں ہر سال شرکت کرنے کی وجہ، ماہرہ خان
?️ 26 فروری 2021 کراچی {سچ خبریں} پاکستان کی جانی مانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھلا
فروری
امریکی سفیر کے ٹیل ایویو سے قاہرہ روانہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی سفیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مائیک ہاکابی، نے ٹیل ایویو
ستمبر
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں
اکتوبر
ٹرمپ کے فیصلے پر ماہرین کی وارننگ،فوجی تعیناتی امریکہ میں آئینی بحران کا سبب بن سکتی ہے
?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ کے فیصلے پر ماہرین کی وارننگ، فوجی تعیناتی امریکہ میں آئینی
اکتوبر
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری ہے:لبنانی وزیر داخلہ
?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری
اکتوبر