پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں نے منی لانڈرنگ کیلئے چپراسی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، ایف آئی اے

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بیٹے اور دو بہوؤں نے پنجاب اسمبلی کے کم گریڈ کے ملازم کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بھابھی تحریم الہٰی (مونس الہٰی کی اہلیہ) نے منی لانڈر کرنے کے لیے قیصر اقبال بھٹی کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جو کہ اسمبلی میں ایک چپراسی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کے چپراسی اور بچوں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر واضح ٹرانزیکشنز کا پتا چلا ہے، ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ چپراسی کے اثاثے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے خود وضاحتی کال اپ نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ناقابل وضاحت لین دین میں ملوث تھے۔

ایذا رسانی اور سیاسی سوچ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ادارے نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا تصور نہ صرف شہریوں بلکہ استغاثہ کے لیے بھی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ زیر بحث انکوائری کا سابقہ تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سرکاری ملازم، اسمبلی کے چپراسی کے خلاف شروع کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی انکوائری اور مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کو چیلنج کیا تھا جس پر ادارے نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ ’درخواست گزاروں کا کوئی بنیادی حق خطرے میں نہیں ہے، ایف آئی اے کیس کی تفتیش میرٹ پر کر رہی ہے‘۔

ایک بیان میں راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پورا کیس جعلی تھا اور اسے سیاسی انتقام کے طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حقائق کو توڑ مروڑ کر پرانے الزامات کو دہرا رہی ہے کیونکہ تمام جوابات پہلے ہی ثبوت کے ساتھ جمع کرائے جا چکے ہیں۔

راسخ الہٰی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کو ہائی کورٹ پہلے ہی خارج کر چکی ہے، کیس کے حقائق میں رد و بدل کر کے پیش کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشن بند کرنے کا اعلان

?️ 2 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے

مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد

?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش

?️ 24 فروری 2026اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش

سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ

فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟

?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ

روس اپنی مرضی سے مغربی قزاقی کا جواب دے گا : لاوروف

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: سرگئی لاوروف، وزیرخارجہ روس نے گزشتہ رات ایک ٹیلیویژن انٹرویو

وزیراعلیٰ پنجاب کا آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی

ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے